رواں سال حج پر جانیوالوں کے لیے اہم خبر

رواں سال حج پر جانیوالوں کے لیے اہم خبر

حکومت پاکستان نے رواں سال کے حج سیزن کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد اور کراچی سے جانے والے عازمینِ حج کی امیگریشن پاکستان میں ہی مکمل کی جائے گی۔

یہ سہولت روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد حج کے سفر کو آسان اور سہل بنانا ہے۔

اس نئے انتظام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے راولپنڈی ڈویژن، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع کے عازمینِ حج کی امیگریشن پاکستان میں ہی کی جائے گی۔

اسی طرح کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے عازمین کی امیگریشن بھی وطن میں مکمل کی جائے گی، اس کا مطلب یہ ہے کہ عازمینِ حج حجازِ مقدس پہنچنے پر ایئرپورٹ پر کسی لمبے انتظار کا سامنا نہیں کریں گے اور براہِ راست اپنے ہوٹلوں میں منتقل ہو سکیں گے، جہاں وہ قیام کے دوران اپنی عبادات اور دیگر انتظامات میں مشغول ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے سخت شرائط جاری کردیں، تفصیل جانئے

مزید برآں، حج کے فریضہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی کے دوران بھی عازمین کو اسی سہولت سے فائدہ حاصل ہوگا، جس کے تحت پاکستان پہنچنے پر ان کی امیگریشن پاکستان میں ہی مکمل کی جائے گی، تاکہ واپسی کا عمل آسان اور تیز رفتار ہو۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت دیگر شہروں کو بھی شامل کرنے کے لیے سعودی حکومت سے بات چیت جاری ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ عازمین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں، یہ اقدام حج کے سفر کو زیادہ محفوظ، منظم اور سہل بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔

اس منصوبے سے عازمین کو ایئرپورٹ پر لمبے انتظار، امیگریشن کے پیچیدہ عمل اور دیگر مشکلات سے نجات ملے گی، اور وہ اپنے روحانی سفر پر زیادہ توجہ مرکوز کر سکیں گے ۔

editor

Related Articles