4 سے 8 فروری تک تعطیلات کا اعلان

4  سے 8 فروری تک تعطیلات کا اعلان

4 فروری سے 8 فروری تک پانچ روزہ خصوصی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں قومی دنوں کے ساتھ شہر کے روایتی تہوار بسنت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے تحت شہریوں کو مسلسل پانچ دن کی چھٹیاں میسر آئیں گی، جس سے عوام کو تفریح اور خاندانی سرگرمیوں کے لیے اضافی وقت مل سکے گا۔

صوبائی حکومت کے مطابق تعطیلات کا باقاعدہ آغاز 4 فروری کو شبِ برات سے ہو گا، اس کے بعد 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر قومی تعطیل ہو گی۔
بتایا گیا ہے کہ 6 فروری سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جس کے باعث شہریوں کو یکے بعد دیگرے پانچ دن کی چھٹیاں حاصل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :ایک ساتھ 2 چھٹیاں، سکول،دفاتر اور سرکاری ادارے بند رہیں گے

ان تعطیلات کے دوران اسکول، کالجز اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاکہ شہری بسنت کی تقریبات میں شرکت کر سکیں اور اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔
حکام نے بسنت کے دوران پتنگ بازی کے حوالے سے خصوصی حفاظتی اقدامات پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بسنت کے موقع پر ہجوم اور حادثات کے خدشات سامنے آتے رہے ہیں، اس لیے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہےشہری انتظامیہ کے مطابق طویل تعطیلات کا مقصد لاہور کی ثقافتی روایات کا احترام کرنا، عوام کو تفریحی مواقع فراہم کرنا اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *