آج دُنیائے کرکٹ کا بڑا ٹاکرا، حکمت عملی تیار، پاکستانی شاہینز بھارتی سورماؤں کے خلاف ایشیا کپ کی تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

آج دُنیائے کرکٹ کا بڑا ٹاکرا، حکمت عملی تیار، پاکستانی شاہینز بھارتی سورماؤں کے خلاف ایشیا کپ کی تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج کرکٹ کے 2 بڑے روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، تاہم یہ مقابلہ پاکستان کے لیے محض ایک میچ نہیں بلکہ ’کرو یا مرو‘ کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، کیونکہ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے گرین شرٹس کو بھارت کے خلاف نہ صرف فتح بلکہ بڑے مارجن سے کامیابی درکار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کے آلہ کار کا پھر کھیل سے کھلواڑ، انڈر19 ورلڈ کپ میں بھارتی کپتان نے بنگلہ دیشی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا

ورلڈ کپ کے موجودہ مرحلے میں انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، جبکہ گروپ 2 سے اب صرف ایک نشست باقی ہے، جس کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کا مقابلہ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال، بھارت مضبوط پوزیشن میں

اگر پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو بھارتی انڈر 19 ٹیم 6 پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ پاکستان کے 4 پوائنٹس ہیں اور نیٹ رن ریٹ بھی بھارت کے مقابلے میں خاصا کم ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت کے لیے یہ مقابلہ نسبتاً آسان ہے، کیونکہ وہ کسی بھی مارجن سے کامیابی حاصل کرکے براہ راست سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔

اس کے برعکس پاکستانی ٹیم کے لیے محض جیت کافی نہیں ہوگی، بلکہ اسے ایسا نتیجہ درکار ہے جس سے نہ صرف پوائنٹس بھارت کے برابر ہوجائیں بلکہ نیٹ رن ریٹ میں بھی سبقت حاصل کی جاسکے۔

بڑے مارجن کی شرط، ہر اوور اور ہر رن اہم

میچ کے ممکنہ منظرنامے پر بات کی جائے تو اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے کم از کم 85 رنز کے فرق سے بھارت کو شکست دینا ہوگی، تاکہ نیٹ رن ریٹ میں مطلوبہ بہتری آسکے۔

مزید پڑھیں:انڈر19 ایشیا کپ میں بھارت کو پاکستان کی جیت ہضم نہ ہوئی، بڑا فیصلہ کرلیا

دوسری جانب اگر گرین شرٹس کو ہدف کے تعاقب کا موقع ملا تو انہیں غیر معمولی تیزی سے رنز بنانے ہوں گے، مثال کے طور پر اگر بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف 251 رنز ہو تو پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 29.4 اوورز یا اس سے بھی کم وقت میں حاصل کرنا ہوگا، جو کسی بھی دباؤ والے مقابلے میں ایک بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے۔

شائقین کی نظریں، نوجوان کھلاڑیوں پر دباؤ

اس ہائی وولٹیج مقابلے پر دونوں ممالک کے شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں، جبکہ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں پر دباؤ بھی غیر معمولی ہوگا، تاہم یہی مواقع بڑے کھلاڑیوں کی پہچان بناتے ہیں، قومی ٹیم کو امید ہوگی کہ انڈر 19 اسکواڈ میدان میں جرات مندانہ اور جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے تاریخ رقم کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *