ہوشیار ہو جائیں! AI بایومیٹرک شناختی فراڈ بے نقاب — جانیں کیسے بچیں؟

ہوشیار ہو جائیں! AI بایومیٹرک شناختی فراڈ بے نقاب — جانیں کیسے بچیں؟

حالیہ دنوں میں اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بایومیٹرک شناختی فراڈ کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں دھوکے باز جعلی فنگر پرنٹس، چہرے کی شناخت (Face Recognition) اور آواز کی نقل (Voice Cloning) استعمال کرکے لوگوں کے بینک اکاؤنٹس، موبائل والٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جدید AI ٹولز کی مدد سے کسی شخص کی تصویر یا آواز کی بنیاد پر جعلی بایومیٹرک پروفائل تیار کیا جا سکتا ہے، جسے بعض کمزور سیکیورٹی سسٹمز دھوکے سے اصل سمجھ لیتے ہیں۔اس حوالے سے فراڈ کیسے ہوتا ہے ؟ ان عوامل میں سوشل میڈیا سے تصویر یا ویڈیو حاصل کرنا، AI کے ذریعے فیس یا وائس کلون تیار کرنا، جعلی بایومیٹرک ویری فکیشن کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی شامل ہے۔

اس کے علاوہOTP یا دیگر معلومات حاصل کر کے مالی نقصان پہنچانا ، ان سب سے کیسے بچیں؟سوشل میڈیا پر اپنی واضح تصاویر اور ذاتی معلومات محدود رکھیں، دو مرحلہ جاتی تصدیق (Two-Factor Authentication) لازمی فعال کریں، کسی کو بھی OTP یا بایومیٹرک تصدیقی کوڈ نہ دیں۔

بینک یا موبائل کمپنی کی مشکوک کالز سے ہوشیار رہیں، بایومیٹرک ویری فکیشن کے لیے صرف مستند اور محفوظ پلیٹ فارم استعمال کریں۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین شہریوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اگر کسی مشکوک سرگرمی کا سامنا ہو تو فوری طور پر متعلقہ بینک یا ادارے کو اطلاع دیں۔

مزید جانیئے: سعودی عرب میں پاکستان کے آئی ٹی ایکسپرٹس کی عالمی AI کانفرنس میں شرکت

ڈیجیٹل دور میں سہولت کے ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے — اپنی شناخت اور مالی معلومات کو محفوظ رکھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *