وزارت خارجہ میں نئی آسامیاں آگئیں ، اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ جانیے

وزارت خارجہ میں نئی آسامیاں آگئیں ، اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ جانیے

وزارتِ خارجہ (MOFA) نے پاکستان کے مختلف شہروں میں کونسلر اسسٹنٹ کے عہدے پر 36 خالی آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان ملازمتوں کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔

کونسلر اسسٹنٹ کی 36 آسامیوں کا اعلان

جاری اعلان کے مطابق مختلف شہروں میں کونسلر اسسٹنٹ کی 36 خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ، یہ مواقع ان امیدواروں کے لیے خاص طور پر اہم ہیں جو گریجویشن مکمل کرچکے ہیں اور پبلک سیکٹر ادارے میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ملازمت پر ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے عارضی بنیادوں پر تقرری کی جائے گی۔

کون سے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں؟

کونسلر اسسٹنٹ کی آسامیوں کے لیے امیدوار کا بیچلرز یا گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنا ضروری ہے ، اس کے علاوہ امیدوار کے پاس بنیادی کمپیوٹر مہارت بھی ہونی چاہیے ۔

ان آسامیوں کیلئے عمر کی حد 30 سال تک مقرر کی گئی ہے، اس لیے اہل امیدوار مقررہ معیار پر پورا اترنے کی صورت میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

کن شہروں میں تعیناتی ہوسکتی ہے؟

ملازمت حاصل کرنے والے امیدواروں کی ممکنہ تعیناتی پاکستان کے مختلف بڑے شہروں میں کی جاسکتی ہے ، ان میں اسلام آباد، پشاور، گجرات،لاہور ، کراچی اورکوئٹہ شامل ہیں ، اس طرح مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے یہ بھرتیاں سنہری موقع ثابت ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، گریڈ 14 تک آسامیاں آگئیں

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ

امیدواروں کو اپنی مکمل درخواست مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ 7 ستمبر 2026 تک جمع کرانی ہوگی۔ درخواستیں مقررہ ای میل کے ذریعے بھیجی جائیں گی ، درخواست بھیجنے کے لیے ای میل: hrpcw2026@gmail.com پر رابطہ کریں۔

امیدواروں کو چاہیے کہ درخواست بھیجنے سے قبل اپنی تمام معلومات اور ضروری دستاویزات مکمل طور پر چیک کرلیں تاکہ درخواست نامکمل ہونے کی وجہ سے امیدوار کا کیس متاثر نہ ہو۔

ٹیسٹ اور انٹرویو کہاں ہوگا؟

 صرف شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا،  ٹیسٹ یا انٹرویو اسلام آباد میں ہوگا یعنی درخواست جمع کرانا بھرتی کے اگلے مرحلے کی ضمانت نہیں، بلکہ امیدواروں کی ابتدائی شارٹ لسٹنگ کے بعد ہی انہیں ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔

ملک بھر میں روزگار کے مواقع تلاش کرنے والے نوجوانوں کے لیے یہ بھرتی خاصی اہم ہے ، خاص طور پر وہ گریجویٹس جو بنیادی کمپیوٹر مہارت رکھتے ہیں، مقررہ عمر کی حد میں آتے ہیں اور پبلک سیکٹر میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں، انہیں آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنی درخواست مکمل کرنی چاہیے۔

editor

Related Articles