ایران کیساتھ معاہدہ، ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ایران کیساتھ معاہدہ، ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اور دیگر اہم عالمی و داخلی معاملات پر مشاورت کیلئے کل کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ غیر معمولی نوعیت کا یہ اجلاس معمول کے برعکس وائٹ ہاؤس کے بجائے صدارتی ریزورٹ کیمپ ڈیوڈ میں منعقد ہوگا جہاں کابینہ کے اہم اراکین شریک ہوں گے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اجلاس اچانک طلب کیا گیا ہے اور اسے پہلے سے طے شدہ معمول کی سرگرمی قرار نہیں دیا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کو وائٹ ہاؤس سے دور پُرسکون اور محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا مقصد اعلیٰ حکام کو حساس معاملات پر بغیر کسی سیاسی یا میڈیا دباؤ کے تفصیلی مشاورت کا موقع فراہم کرنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے، آبنائے ہرمز کسی نہ کسی طریقے سے کھلی رہے گی : امریکی وزیرخارجہ

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں خاص طور پر ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں، ممکنہ جنگ بندی اور نئی مفاہمتی ڈیل پر غور کیا جائے گا۔ امریکی انتظامیہ اس وقت تہران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ معاہدے کیلئے مختلف سفارتی آپشنز پر کام کر رہی ہے۔

editor

Related Articles