شہید رہبر اور دیگر شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گابدلہ ضرور لیا جائیگا،ایرانی سپریم لیڈر

شہید رہبر اور دیگر شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گابدلہ ضرور لیا جائیگا،ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے قتل کے ذمہ دار افراد کو اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہداء کے قتل کے ذمہ دار افراد پرسکون زندگی یا موت کا خواب بھی اپنے ساتھ قبروں میں لے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ شہید رہبر اور دیگر شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور اس کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے شہید رہبر کی نماز جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر ایرانی عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے ایران اور عراق میں عوامی شرکت کو غیر معمولی حمایت اور عوامی وابستگی کا مظہر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کی صحت سے متعلق برطانوی میڈیا کا بڑا دعوی

بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ شہید رہبر اور تمام شہداء کے پاک خون کا انتقام مجرموں اور قاتلوں سے لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ یہ عزم کسی ایک فرد یا وقت تک محدود نہیں بلکہ ایک ایسا وعدہ ہے جو ہر صورت پورا ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ہم ہوں یا نہ ہوں، یہ وعدہ پورا ہو کر رہے گا جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا بھر کے آزاد لوگ بھی اس مشن میں اپنا کردار ادا کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی مشکل یا دباؤ سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور شہید رہبر کی طرح اللہ کے وعدوں پر مکمل یقین رکھتا ہے۔

editor

Related Articles