صدر مملکت نے جنرل سید عامر رضا کیلئے نشانِ امتیاز(ملٹری)کی منظوری دیدی

صدر مملکت  نے جنرل سید عامر رضا کیلئے نشانِ امتیاز(ملٹری)کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز(ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز(ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دی ہے۔

گذشتہ ہفتے ہی جنرل سید عامر رضا نے ملک کے پہلے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ، اس موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ نشانِ امتیاز (ملٹری) پاکستان کا اعلیٰ عسکری اعزاز ہے، جو مسلح افواج کے ان افسران کو دیا جاتا ہے جنہوں نے قومی دفاع، عسکری قیادت اور پیشہ ورانہ خدمات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے عامر رضا کون ہیں؟

قبل ازیں 24 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت، چیف آف جنرل اسٹاف کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج میں اہم تقرری، لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر مقرر

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles