افریقا کا تاریخی قمری مشن، 2029 میں پہلی بار چاند پر تحقیق

افریقا کا تاریخی قمری مشن، 2029 میں پہلی بار چاند پر تحقیق

افریقا پہلی بار چاند پر سائنسی تحقیق کے لیے اپنا تاریخی قدم اٹھانے جا رہا ہے۔ جنوبی افریقا کے سائنسدانوں کی قیادت میں تیار کیا گیا افریقہ ٹو مون منصوبہ 2029 میں چین کے چانگ ای 8  قمری مشن کے ذریعے چاند پر بھیجا جائے گا۔

منصوبے کے تحت چاند کی سطح پر تین چھوٹے گول نما تحقیقی پروبز نصب کیے جائیں گے، جن کا مقصد کم فریکوئنسی ریڈیو فلکیات کی ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش مستقبل میں چاند کی سطح پر جدید ریڈیو دوربینیں قائم کرنے کی راہ ہموار کر سکتی ہے، جس سے کائنات کے ابتدائی دور اور دور دراز خلائی اجسام کا پہلے سے زیادہ مؤثر انداز میں مطالعہ ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:گھوسٹ فونٹ، ایسا منفرد فونٹ جسے انسان پڑھ سکتے ہیں مگر اے آئی نہیں

یہ مشن افریقی خلائی تحقیق کے لیے ایک تاریخی سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ پہلی بار افریقی سائنسدانوں کو چاند پر براہ راست سائنسی تحقیق کا موقع ملے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں چاند کی تلاش کے عالمی منصوبوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب قمری تحقیق صرف چند بڑی خلائی طاقتوں تک محدود نہیں رہی۔ افریقا کی اس شمولیت سے واضح ہوتا ہے کہ چاند کی نئی دوڑ ایک حقیقی عالمی سائنسی کوشش کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کیا اے آئی انسانی کنٹرول سے آگے نکل رہی ہے؟ نئی رپورٹ نے سوالات کھڑے کر دیے

چین کا چانگ ای 8 مشن مستقبل میں چاند پر مستقل تحقیقی اڈے کے قیام کی تیاریوں کا بھی اہم حصہ سمجھا جاتا ہے، جبکہ افریقہ ٹو مون منصوبہ افریقی خلائی سائنس کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles