لکی علی کا انکشاف، سفر میں ہمیشہ کفن ساتھ رکھتے ہیں

لکی علی کا انکشاف، سفر میں ہمیشہ کفن ساتھ رکھتے ہیں

نامور بھارتی گلوکار لکی علی نے زندگی اور موت کے حوالے سے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو جذباتی کردیا۔

90 کی دہائی میں اپنی منفرد آواز اور انداز سے شہرت حاصل کرنے والے 67 سالہ گلوکار نے حالیہ کنسرٹ کے دوران مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ موت کے لیے خود کو تیار رکھتے ہیں اور سفر کے دوران کفن کا کپڑا بھی اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

لکی علی نے مداحوں کی محبت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتے ہیں، تاہم ایک دن ہر انسان نے اس دنیا سے رخصت ہونا ہے۔گلوکار کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں کو موت کے لیے تیار نہیں کررہے، بلکہ وہ خود اس کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نمرہ خان کی دوسری شادی بھی نہ چل سکی؟ اداکارہ کی شوہر پر کھل کر تنقید

انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب بھی وہ سفر کرتے ہیں تو کفن کا کپڑا اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دوران سفر کہیں موت واقع ہوجائے تو انہیں وہیں دفن کردیا جائے۔ لکی علی کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔

کئی مداحوں نے گلوکار کے سادہ اور بے تکلف انداز کو سراہا جبکہ متعدد صارفین نے ان کے لیے لمبی، صحت مند اور خوشگوار زندگی کی دعائیں بھی کیں۔ لکی علی اپنی منفرد آواز اور سادہ طرز زندگی کے باعث کئی دہائیوں سے مداحوں میں مقبول ہیں، اور ان کا حالیہ بیان بھی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

editor

Related Articles