دوسری شادی کے قانون پراسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ آ گیا

دوسری شادی کے قانون پراسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ آ گیا

اسلامی نظریاتی کونسل اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے بغیر اجازت دوسری شادی پر عائد 5 ہزار روپے جرمانے سے متعلق قانونی شق پر اہم رائے دے دی ہے۔ اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے موجودہ قانون اور مجوزہ ترمیم کے حوالے سے شرعی پہلوؤں پر اپنا مؤقف پیش کیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عطاء الرحمٰن کی مصروفیات کے باعث سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مسلم فیملی لاز میں مجوزہ ترامیم پر کمیٹی کو اپنی رائے سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں سینیٹر سرمد علی کی جانب سے 19 جنوری 2026 کو سینیٹ میں پیش کیے گئے نجی ارکان کے بل مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل 2026 پر تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی اہلکاروں اور پارلیمنٹ سے متعلق بڑے فیصلے ، صدر زرداری کا اہم اعلان

مجوزہ بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر پر عائد جرمانے میں اضافہ کیا جائے۔ موجودہ قانون کے تحت اس معاملے میں 5 ہزار روپے جرمانہ مقرر ہے جبکہ نجی بل میں اس جرمانے کو بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی مذہبی امور سینیٹر حافظ عبد الکریم نے مجوزہ ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر شریعت نے دوسری شادی پر ایسی شرعی پابندی عائد نہیں کی تو محض قانون کے ذریعے اس پر جرمانے کی پابندی عائد کرنے کے معاملے کو شرعی اصولوں کی روشنی میں دیکھا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کے معاملے میں شریعت کے احکامات اور موجودہ قانونی طریقہ کار کے درمیان مطابقت ضروری ہے اس لیے مجوزہ قانون سازی پر غور کرتے ہوئے شرعی پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بھی بغیر اجازت دوسری شادی پر 5 ہزار روپے جرمانے سے متعلق موجودہ قانونی شق کی مخالفت کی۔ انہوں نے فیملی قوانین میں مجوزہ ترامیم کے شرعی پہلوؤں پر کمیٹی کو اپنی رائے سے آگاہ کیا۔

کمیٹی کے اجلاس میں اس امر کا جائزہ لیا گیا کہ مسلم فیملی لاز میں کسی بھی نئی ترمیم کے لیے شرعی احکامات موجودہ قانونی ڈھانچے اور خاندانی معاملات کے عملی پہلوؤں کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے پیٹرول سے متعلق بڑی خبر

یہ معاملہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ پاکستان میں دوسری شادی کے حوالے سے ایک طرف اسلامی قوانین موجود ہیں جبکہ دوسری جانب مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے تحت بعض قانونی تقاضے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ اسی قانونی فریم ورک میں دوسری شادی کے لیے متعلقہ طریقہ کار کی پابندی اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کی شق شامل ہے۔

اب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے والی مجوزہ ترمیم کے ذریعے جرمانے کو 5 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی تجویز زیرغور ہے تاہم اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے اس حوالے سے تحفظات سامنے آنے کے بعد بل کی منظوری کا معاملہ مزید غور طلب ہوگیا ہے۔

مجوزہ قانون پر حتمی فیصلہ پارلیمانی عمل کے اگلے مراحل میں ہوگا جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے بھی قانون سازی کے شرعی پہلوؤں کے حوالے سے اہم سمجھی جائے گی

Qaisar Mirza
editor

Related Articles