پاکستان نے بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا

پاکستان نے بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا

پاکستان نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی پروازوں اور طیاروں پر پابندی کے حوالے سے نیا NOTAM جاری کردیا ہے، جس کے تحت پابندی اب 24 ستمبر 2026 کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

نئے نوٹم کے مطابق پابندی کا اطلاق 18 اگست 2026 سے ہوگیا ہے اور اس کے تحت بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں اور بھارتی ایئرلائنز کے طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کن طیاروں پر پابندی برقرار رہے گی؟

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹم کے مطابق پابندی کا دائرہ صرف بھارتی ایئرلائنز تک محدود نہیں بلکہ بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں، بھارتی ایئرلائنز کے زیر استعمال طیاروں، بھارت کی جانب سے لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں اور بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کیے جانے والے کمرشل و فوجی طیاروں تک پھیلا ہوا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ مذکورہ طیارے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے یا اسے پرواز کے راستے کے طور پر استعمال کرنے سے بدستور محروم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو ریلیف کے بعد علیمہ خان کو بڑا جھٹکا

پابندی کا سلسلہ کب شروع ہوا؟

پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 23 اپریل 2025 سے نافذ ہے۔ تازہ توسیع کے بعد یہ پابندی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے 16واں NOTAM جاری کیا گیا ہے۔

NOTAM فضائی آپریشن سے متعلق ایک سرکاری نوٹس ہوتا ہے جس کے ذریعے پائلٹس، ایئرلائنز اور دیگر متعلقہ فضائی حکام کو کسی فضائی حدود کی پابندی یا آپریشنل تبدیلی سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

پابندی میں ایک بار پھر توسیع

پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی حدود سے متعلق پابندیاں طویل عرصے سے جاری ہیں۔ تازہ فیصلے کے تحت موجودہ پابندی 24 ستمبر 2026 کی صبح 4:59 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم تک نافذ رہے گی۔

تازہ نوٹم کے اجرا کے بعد بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اپنے بین الاقوامی روٹس کے لیے متبادل فضائی راستے استعمال کرنا پڑیں گے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان فضائی حدود کے استعمال پر پابندیاں طویل عرصے سے برقرار ہیں اور ہر نئی مدت ختم ہونے سے قبل متعلقہ حکام کی جانب سے پابندیوں میں توسیع کی جارہی ہے۔

تازہ پیش رفت کے مطابق اب بھارتی طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی 24 ستمبر تک برقرار رہے گی

Qaisar Mirza
editor

Related Articles