تصویر ہے یا ویڈیو؟ واٹس ایپ چیٹ کھولے بغیر بتائے گا

تصویر ہے یا ویڈیو؟ واٹس ایپ چیٹ کھولے بغیر بتائے گا

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کے ذریعے صارفین چیٹ کھولے بغیر ہی حالیہ تصاویر، ویڈیوز اور اسٹیکرز کا پری ویو دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن 2.26.32.11 میں چیٹ لسٹ کے اندر میڈیا پری ویو کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس وقت اگر کسی چیٹ میں سب سے نیا پیغام تصویر یا ویڈیو ہو تو چیٹ لسٹ میں صرف فوٹو‘ یا ’ویڈیوز‘ کا لیبل دکھائی دیتا ہے۔ صارف کو یہ جاننے کے لیے گفتگو کھولنا پڑتی ہے کہ کون سی تصویر یا ویڈیو بھیجی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا اے آئی فیچر فراڈ پیغامات سے پہلے ہی خبردار کرے گا

نئے فیچر کے بعد چیٹ لسٹ میں میڈیا کے لیبل کے ساتھ ایک چھوٹا تھمب نیل بھی نظر آئے گا۔ تصویر بھیجے جانے کی صورت میں اس کی مختصر جھلک دکھائی دے گی، جبکہ ویڈیو کے ساتھ اس کا پری ویو نظر آئے گا۔ اس تبدیلی سے صارفین کو چیٹ کھولے بغیر یہ اندازہ لگانے میں آسانی ہوگی کہ کسی گفتگو میں حال ہی میں کس نوعیت کا میڈیا شیئر کیا گیا ہے۔

فی الحال یہ فیچر محدود طور پر اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ عام صارفین کے لیے اس کی فراہمی کب شروع ہوگی، اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز کی آزمائش کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد صارفین کے لیے چیٹ اور میڈیا استعمال کرنے کے تجربے کو مزید آسان بنانا ہے۔

editor

Related Articles