ساحر لودھی کے خلاف مقدمہ درج، بیوہ خاتون نے سنگین الزام عائد کردیا

ساحر لودھی کے خلاف مقدمہ درج، بیوہ خاتون نے سنگین الزام عائد کردیا

معروف ٹی وی میزبان اور اداکار ساحر لودھی اور ان کے ساتھی فیصل ضیاء کے خلاف ایک بیوہ خاتون سے 40 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ لانڈھی مجید کالونی کی رہائشی نغمہ وکیل کی درخواست پر تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ فیصل لشکر والا کے ذریعے ان کی ملاقات ساحر گوہر لودھی سے ہوئی، جنہیں انہوں نے سرمایہ کاری کے مقصد سے 40 لاکھ روپے دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کی شادی میں ’گوچی‘ کا خاص کنکشن، جارجینا کا منفرد انداز

خاتون کا دعویٰ ہے کہ رقم کی واپسی کے لیے ساحر لودھی کی جانب سے متعدد چیکس دیے گئے، تاہم مقررہ تاریخوں پر بینک میں جمع کرانے کے بعد یہ چیکس کلیئر نہ ہوسکے۔ نغمہ وکیل کے مطابق ساحر لودھی نے انہیں پہلے ڈھائی لاکھ روپے اور بعد میں 4 لاکھ روپے ادا کیے، جبکہ باقی رقم کی واپسی کے لیے مزید چیکس دیے گئے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ صورتحال سے ساحر لودھی کو آگاہ کرنے کے بعد انہیں 44 لاکھ روپے کا ایک اور چیک دیا گیا، تاہم وہ بھی کلیئر نہ ہوسکا۔مقدمے کے مطابق ساحر لودھی سے دوبارہ رابطے کے بعد ان کے ساتھی فیصل ضیاء نے بھی 20 لاکھ روپے کا چیک دیا، لیکن یہ چیک بھی بینک سے کلیئر نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ نے مہنگی گاڑیوں اور دولت کی نمائش کی وجہ بتا دی

خاتون نے رقم کی واپسی کے لیے متعدد بار کوشش کی، تاہم معاملہ حل نہ ہونے پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ انہوں نے ڈی جے ملیر کی عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعات 22 اے اور 22 بی کے تحت مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی۔

عدالت کے حکم کے بعد پولیس نے ساحر لودھی اور فیصل ضیاء کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔تاہم مقدمے میں لگائے گئے الزامات کی حتمی حیثیت تحقیقات، دستیاب شواہد اور عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوگی۔

editor

Related Articles