برازیل کے سابق سٹار مشہور فٹبالر نےا سلام قبول کرلیا، ترک میڈیا کا دعویٰ

برازیل کے سابق سٹار مشہور فٹبالر نےا سلام قبول کرلیا، ترک میڈیا کا دعویٰ

برازیل کے معروف سابق اسٹار فٹبالر رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم سابق فٹبالر کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

ترک حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ علی شاہین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں برازیل کی مسلم کمیونٹی کے ایک اہم رہنما نے رابرٹو کارلوس کے قبولِ اسلام کے بارے میں آگاہ کیا۔

مسلم رہنما سے ملاقات

علی شاہین کے مطابق ساؤ پاؤلو میں برازیل کی مسلم برادری کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران شیخ جہاد حمادے نے بتایا کہ رابرٹو کارلوس گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے رابطے میں تھے۔

شیخ جہاد حمادے کے مبینہ دعوے کے مطابق سابق فٹبالر تقریباً چار ہفتے قبل ان سے ملاقات کے لیے آئے، جہاں انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔

یہ بھی پڑھیں :برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، سعودی النصر نے جذباتی ویڈیو شیئر کردی

علی شاہین کی مبارکباد

ترک رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پر اس دعوے کا ذکر کرتے ہوئے رابرٹو کارلوس کو مبارکباد دی اور ان کے اہل خانہ کے لیے امن، صحت اور خوشحالی کی دعا کی،ملاقات کے موقع پر برازیل کی مختلف اسلامی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

فٹبال میں شاندار کیریئر

رابرٹو کارلوس کا شمار فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین لیفٹ بیکس میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کا بڑا حصہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے ساتھ گزارا اور متعدد اہم کامیابیوں کا حصہ رہے۔

2007 میں وہ ترک کلب فنرباغچے سے بھی وابستہ ہوئے، سابق برازیلین فٹبالر اپنی تیز رفتار، طاقتور فری ککس اور جارحانہ کھیل کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔

باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی

رابرٹو کارلوس نے تاحال اپنے قبولِ اسلام کی خبر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، اس لیے فی الحال ان کے اسلام قبول کرنے سے متعلق اطلاعات کو دعوے کے طور پر ہی بیان کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles