سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عابد شیر علی نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کسی تشہیر یا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے نہیں بلکہ ایک اچھے لائف پارٹنر کی تلاش میں کیا ہے۔
اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے انہیں ایک اچھا لائف پارٹنر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر اور خاندان کی مشاورت سے کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہوچکا ہے جس کے بعد ان کی گھریلو زندگی خاصی متاثر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ شریک حیات کے انتقال کے بعد زندگی میں ایک خلا پیدا ہوگیا تھا جس کے باعث خاندان کے افراد سے مشاورت کے بعد دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔
عابد شیر علی نے کہا کہ ان کی دوسری شادی میں خاندان کے افراد بھی شریک ہوئے اور نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب موجود تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی شادی کا مقصد اسے سوشل میڈیا پر نمایاں کرنا یا کسی قسم کی شہرت حاصل کرنا نہیں تھا بلکہ وہ اپنی زندگی کے لیے ایک مناسب اور اچھے لائف پارٹنر کی تلاش میں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے اس اہم فیصلے میں خاندان کی رائے اور مشاورت کو اہمیت دی گئی اور اسی مشاورت کے بعد انہوں نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔
عابد شیر علی کی دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوستوں اور ساتھیوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نئی زندگی کے لیے خوشیوں اور کامیابی کی دعائیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی ہے۔ ان کی دوسری اہلیہ کا تعلق ہری پور سے تعلق رکھنے والے خاندان سے بتایا جاتا ہے، جبکہ نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی