سہیل آفریدی حکومت وینٹی لیٹر پرہے، آئندہ 48 سے 72 گھنٹے اہم ہیں، ارباب خضر حیات

سہیل آفریدی حکومت وینٹی لیٹر پرہے، آئندہ 48 سے 72 گھنٹے اہم ہیں، ارباب خضر حیات

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نےایک ویڈیو پیغام میں  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حکومت کے حوالے سے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سہیل آفریدی کی حکومت وینٹی لیٹر پر چلی گئی ہے اور کسی بھی وقت ان کی سیاسی موت واقع ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اس وقت اپنی حکومت بچانے کے لیے مختلف کوششیں کر رہے ہیں، کبھی وہ علی امین گنڈاپور کے پاس جا رہے ہیں، کبھی ڈی آئی خان دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کر رہے ہیں اور کبھی مختلف سیاسی سرگرمیوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔

ڈوبتی کشتی نہیں بچا سکتے

لیگی رہنما نے کہا کہ اب سہیل آفریدی اپنی ڈوبتی ہوئی کشتی کو کسی صورت نہیں بچا سکتے، سہیل آفریدی کا جانا اب اٹل ہے اور آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں ان کی سیاسی موت رونما ہونے والی ہے،ارباب خضر حیات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بھی اب اس صورتحال کے منتظر ہیں اور آنے والے دنوں میں صوبے کی سیاست میں اہم تبدیلی سامنے آ سکتی ہے۔

پی ٹی آئی میں بغاوت کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بغاوت ہو چکی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے درجنوں اراکین صوبائی اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ کا لبادہ اوڑھ کر منشیات اور اسلحے کا کاروبار کرنے لگے، بزرگ شہری کے انکشافات

ایک سال میں کچھ نہیں کیا

ارباب خضر حیات نے سہیل آفریدی کی حکومت کی کارکردگی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سے سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بنے ہیں، انہیں تقریباً ایک سال ہونے والا ہے، لیکن اس عرصے میں انہوں نے صوبے کے لیے کچھ نہیں کیا،ان کے مطابق سہیل آفریدی کی حکومت نے صرف اور صرف سرکاری وسائل کا استعمال کیا ہے۔

کرپشن کے الزامات

لیگی رہنما نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر کرپشن کے الزامات بھی عائد کیے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری وسائل استعمال کیے اور کرپشن کی، جبکہ صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی،انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال صوبے کے مختلف اضلاع میں حکومت کی رٹ ختم ہونے کی وجہ بنی ہے۔

کئی اضلاع میں رٹ ختم  

ارباب خضر حیات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں صوبائی حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے،انہوں نے کہا موجودہ صورتحال کے باعث خیبر پختونخوا ایک سیاسی طور پر یتیم صوبہ ثابت ہو چکا ہے۔

27 ستمبر کا اسلام آباد مارچ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے 27 ستمبر کی پی ٹی آئی کال کا بھی حوالہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ جس طرح 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دی گئی تھی، اسے بعد میں ملتوی کر دیا گیا،انہوں نےکہا کہ پارٹی کے اپنے کارکن بھی پی ٹی آئی قیادت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی کے حوالے سے بھی انہوں نے یہی دعویٰ کیا۔

سہیل آفریدی کے جانے کا وقت آ گیا 

ارباب خضر حیات نے کہا کہ اب سہیل آفریدی کے جانے کا وقت آ گیا ہے اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سہیل آفریدی سے چھٹکارا مل جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ خیبر پختونخوا میں کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کی جائے گی اور وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے کیا اقدامات کیے جائیں گے، یہ صورتحال بھی آنے والے وقت میں واضح ہو جائے گی۔

48 سے 72 گھنٹے اہم قرار

ارباب خضر حیات نے اپنی گفتگو میں ایک مرتبہ پھر آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی عرصے میں یہ واضح ہو جائے گا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی آئندہ حکمت عملی کیا ہوگی،انہوں نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار ہے اور آنے والے 48 سے 72 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

editor

Related Articles