سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ کا لبادہ اوڑھ کر منشیات اور اسلحے کا کاروبار کرنے لگے، بزرگ شہری کے انکشافات

سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ کا لبادہ اوڑھ کر منشیات اور اسلحے کا کاروبار کرنے لگے، بزرگ شہری کے انکشافات

 پشاور کے ایک بزرگ شہری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ باڑا، اکا خیل، عالم گودر اور تیراہ میں چرس، افیون، ہیروئن، آئس اور اسلحے کے کارخانے موجود ہیں، جبکہ ان کے مطابق ان سرگرمیوں کا تعلق سہیل آفریدی سے ہے۔

بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ معاملے کو محض سیاسی بیان سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جاسکتاانہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو عوام کی نہیں بلکہ اپنا کاروبار چمکانے کی فکر ہے

ان کے مطابق باڑا، اکا خیل، عالم گودر اور تیراہ میں مبینہ طور پر منشیات اور اسلحے سے متعلق سرگرمیاں جاری ہیں، جن کے بارے میں متعلقہ اداروں کو تحقیقات کرنی چاہئیں۔

بزرگ شہری نے کہا کہ لوگ سہیل آفریدی کی سیاست اور سیاسی سرگرمیوں پر گفتگو کرتے ہیں، تاہم ان کے مطابق اصل توجہ ان الزامات اور مبینہ سرگرمیوں پر ہونی چاہیے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیسہ ہی ان کا مائی باپ ہے اور یہی ان کا قانون ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد مارچ میں ناکامی پر وزیر اعلیٰ کو ہٹایا جائے، عمران خان کا سہیل آفریدی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا حکم

بزرگ شہری نے الزام عائد کیا کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے لبادے میں منشیات فروشی اور اسلحے کے کاروبار میں ملوث ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر   غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں تو صورتحال واضح ہوسکتی ہے۔

بزرگ شہری نے اپنے دعووں کی بنیاد پر متعلقہ اداروں سے معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ باڑا، اکا خیل، عالم گودر اور تیراہ میں منشیات اور اسلحے سے متعلق مبینہ سرگرمیوں کی حقیقت سامنے آسکے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کو سیاسی اختلاف یا سیاسی حمایت کے بجائے شواہد کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے اور اگر کسی غیر قانونی سرگرمی کے شواہد موجود ہیں تو ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

editor

Related Articles