محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، جبکہ کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اکتوبر میں سردی کی دستک یا بارشیں ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، نوکنڈی اور شہید بینظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری، لاہور میں زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری، کراچی اور پشاور میں 34 ڈگری، کوئٹہ میں 32 ڈگری جبکہ مری میں کم سے کم 11 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


