جنوبی وزیرستان سے ایم پی اے آصف محسود کی قیادت میں شرپسندوں کا قافلہ گنڈی چوک کے لئے روانہ ، دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات

جنوبی وزیرستان سے ایم پی اے آصف محسود کی قیادت میں شرپسندوں کا  قافلہ گنڈی چوک کے لئے روانہ ، دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات

جنوبی وزیرستان سے رکن صوبائی اسمبلی آصف خان محسود کی قیادت میں تحریک انصاف کے شرپسندوں پر مشتمل  قافلہ سراروغہ پہنچ گیا، جہاں کچھ دیر قیام کے بعد ٹانک روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف خان محسود کی قیادت میں قافلہ سراروغہ سے ٹانک کی جانب روانہ ہوگا، جہاں سے گنڈی چوک کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے وہاں پڑاؤ ڈالنے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات بھی ہیں  تاہم اس حوالے سے آزادانہ طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

ذرائع کے مطابق قافلہ جنوبی وزیرستان سے گنڈی چوک پہنچنے کے لیے مختلف مراحل میں پیش قدمی کرے گا، جبکہ سراروغہ میں قیام کے بعد اگلی منزل ٹانک مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، غلام خان سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 15 دہشتگرد ہلاک

Related Articles