خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشاری سیاست کو مسترد کردیا ، سہیل آفریدی کا خالی کرسیوں سے خطاب، گانڈی چوک میں صرف چند درجن کارکن موجود

خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشاری سیاست کو مسترد کردیا ، سہیل آفریدی کا خالی کرسیوں سے خطاب، گانڈی چوک میں صرف چند درجن کارکن موجود

لکی مروت کے گنڈی چوک میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے موقع پر کارکنوں کی تعداد توقعات کے مقابلے میں کم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے موقع پر موجود کارکنوں سے خطاب کیا۔

موقع پر موجود نمائندوں کے مطابق گنڈی چوک میں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں کی تعداد 2 ہزار سے زیادہ نہیں ہے۔ سہیل آفریدی نے گنڈی چوک میں کارکنوں سے خطاب کیا، جہاں مختلف اضلاع سے آنے والے قافلوں کی شرکت متوقع تھی۔ لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا آغاز 4 اکتوبر کو گنڈی چوک سے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گنڈی چوک میں کارکنوں کی کم تعداد کے باعث تحریک انصاف کی قیادت اپنے رہنماؤں اور کارکنوں سے رابطوں میں مصروف ہے تاکہ مزید کارکنوں کو جمع کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لاقانونیت کا راج، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے دور میں جنگلات کا صفایا، وزرا پر سنگین الزامات

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تاہم موقع پر موجود کارکنوں کی تعداد تاحال محدود ہے۔

دوسری جانب مقامی سطح پر شہریوں کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے عدم دلچسپی کا اظہار کیے جانے کی اطلاعات ہیں اور معمولات زندگی جاری ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق گنڈی چوک سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے پہلے مرحلے میں مختلف اضلاع کے قافلے شریک ہوں گے، جبکہ قافلے نے آئندہ مرحلے میں کرک اور دیگر علاقوں کی جانب پیش قدمی کرنا ہے۔

Related Articles