پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا 4 اکتوبر شام 6:30 بجے تک کی اسپیشل برانچ خیبر پختونخواہ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے قافلے اور جنوبی اضلاع سے آنے والے تمام کارکنوں کو ملا کر پی ٹی آئی تقریباً 1500 سے 2000 افراد ہی اکٹھے کر سکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت بہت پِریشان ہے،اسی محدود تعداد کے باعث، جس وزیراعلیٰ نے دوپہر 12 بجے تک لکی مروت پہنچنا تھا وہ مسلسل تاخیر کرتے رہے۔
12 بجے کا وقت گزرا، پھر 1 بجے، اس کے بعد 2 بجے اور بالآخر وزیراعلیٰ تقریباً 4 بجے مجبوراً وہاں پہنچے، کیونکہ اس کے بعد ہیلی کاپٹر موسم و اندھیرے کی وجہ سے لینڈ نہیں کر سکتا تھا۔
یعنی بڑے دعووں اور طویل اعلانات کے باوجود زمینی صورتحال یہ ہے کہ پی ٹی آئی مطلوبہ تعداد میں کارکن اکٹھے کرنا تو دور کی بات چند ہزار کارکن بھی جمع نہیں کر سکی۔
اب کم تعداد اور مسلسل تاخیر کے بعد یہ امکان موجود ہے کہ اپنی سیاسی ساکھ اور پذیرائی برقرار رکھنے کے لیے کوئی ایسا ڈرامائی اقدام اٹھایا جائے جس سے تھوڑی توجہ حاصل کی جا سکے۔
لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا اب تک کا جائزہ یہی ظاہر کرتا ہے کہ دعوے بڑے ہیں، لیکن زمینی سطح پر اب تک کی صورتحال ان دعوؤں سےدور دور تک کوئی مطابقت نہیں رکھتی،کل ان کا کرک جانے کا منصوبہ ہے- شاید یہ لوگ کوئی تخریب کارئ کر کے توجّہ حاصل کر لیں-