صبور علی کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو اسکول بھیجنے پر عوام نے کیا کہا؟ اداکارہ کا بھی ردعمل آگیا

صبور علی کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو اسکول بھیجنے پر عوام نے کیا کہا؟ اداکارہ کا بھی ردعمل آگیا

پاکستانی اداکارہ صبور علی کے اپنی ڈیڑھ سال کی بیٹی کو اسکول  بھیجنے پر سوشل میڈیا صارفین حیران لیکن اداکارہ نے  وجہ بتا دی ہے ۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی سیرینا پری اسکول جاتی ہے، جس پر میزبان نے حیرانی کا اظہار کیا۔

صبور علی کا کہنا تھا کہ سیرینا کا داخلہ پری اسکول میں کروایا گیا ہے، جہاں وہ فی الحال صرف 15 سے 20 منٹ کے لیے جاتی ہے، کھیلتی ہے اور واپس آ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے بیٹی کی سوشل اسکلز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے نزدیک یہ ضروری تھا کہ بچی کچھ دیر اپنے والدین سے دور رہے، تاکہ اسے معلوم ہو کہ والدین کی غیر موجودگی میں اسے کیسے رہنا ہے اور دوسروں کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میں بل گیٹس کی بیٹی ہوں ، نازش جہانگیر کا سوشل میڈیا کی مبالغہ آرائی پر طنزیہ ردعمل

صبور علی نے بتایا کہ اسکول کا تعارفی دن وہ واحد دن تھا جب سیرینا بہت روئی ،  وہاں کوئی اور بچہ نہیں رو رہا تھا، اس لیے وہ شرمندہ ہوئیں، حالانکہ ان کی بیٹی کافی سوشل ہے لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے اور اسے اسکول سے واپس آنے کی جلدی نہیں ہوتی۔

سوشل میڈیا پر رائے منقسم

صبور علی کے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین کا ردعمل ملا جلا ہے ،  کئی صارفین نے اداکارہ کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے کا بچپن بہت اہم ہوتا ہے اور اسے اس طرح متاثر نہیں کرنا چاہیے۔

 دوسری جانب کچھ افراد نے اداکار جوڑے کے فیصلے کی حمایت بھی کی ہے ۔

editor

Related Articles