بھارت جاکر کام کرنے کے خواہشمند اداکاروں پر شان شاہد برس پڑے

بھارت جاکر کام کرنے کے خواہشمند اداکاروں پر شان شاہد برس پڑے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے بھارت جا کر کام کرنے کی خواہش رکھنے والے پاکستانی اداکاروں کے حوالے سے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شان شاہد نے شوبز انڈسٹری سمیت ان اداکاروں کے بارے میں بات کی جو بھارت میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔n شان شاہد کا کہنا تھا کہ اکثر یہ بات کہی جاتی ہے کہ ایک اداکار کی کوئی باؤنڈری نہیں ہوتی، لیکن جب ویزا لینے کی بات آتی ہے تو یہ باؤنڈریز خود سامنے آجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھارت جا کر گانے، ناچنے یا دیگر کام کرتے رہے ہیں، وہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور وہ اس حوالے سے کسی کو کچھ نہیں کہنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کے رویے پر جیا علی کی کھری کھری باتیں، بولیں حدود کا خیال رکھیں

بھارت پاکستانی اداکاروں کو کیوں موقع دے گا؟

شان شاہد نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہر ماہ بڑی تعداد میں نئے اداکار سامنے آتے ہیں، تو پھر بھارت کو پاکستان سے اداکار لینے کی ضرورت کیوں پیش آئے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کو اس حقیقت کو بھی سمجھنا چاہیے کہ دونوں ممالک کے درمیان صرف شوبز کے تعلقات نہیں بلکہ کئی دیگر معاملات بھی موجود ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کا حوالہ

شان شاہد نے اپنی گفتگو میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص خود کو کشمیری سمجھ کر سوچے اور دیکھے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے تو اسے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوسکتا ہے۔

شان شاہد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مبینہ مظالم سے متعلق ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ سینئر اداکار کے مطابق بھارت میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے فنکاروں کو ان تمام معاملات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

editor

Related Articles