پشاور انتظامیہ کا فوری ایکشن، مؤثر رابطہ کاری اور خصوصی نگرانی کیوجہ سے مختصر وقت میں پشاور اسکول حادثے کا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا

پشاور انتظامیہ کا  فوری ایکشن، مؤثر رابطہ کاری اور خصوصی نگرانی کیوجہ سے مختصر وقت میں پشاور اسکول حادثے کا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا

اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کے بعد انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے فوری کارروائیاں کرتے ہوئے امدادی آپریشن مکمل کر لیا، جبکہ پولیس نے اسکول کے پرنسپل خالد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی نے پرنسپل کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق پرنسپل خالد کو یکتوت پولیس اسٹیشن کی پولیس نے حراست میں لیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے کارروائی شروع کی، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

حادثے کے بعد انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوئی اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی گئی۔ بروقت اقدامات، متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور خصوصی مانیٹرنگ کے دوران ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسکول حادثے پر سخت ایکشن، انتظامیہ فوری حرکت میں آ گئی، سکول مالک خالد کو گرفتار کر لیا ، یکہ توت تھانے منتقل

گورنر خیبر پختونخوا نے بھی امدادی سرگرمیوں پر نظر رکھی اور واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کی۔ دوسری جانب ثمر ہارون بلور زخمی بچوں کی عیادت کے لیے فوری اسپتال پہنچیں اور ڈاکٹروں کو علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔

واقعے کے ذمہ داروں کا تعین تحقیقات کے بعد ہوگا، جبکہ پولیس کی جانب سے پرنسپل کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق سامنے آ گئی ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles