وزیراعظم شہباز شریف نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں، حامد میر

وزیراعظم شہباز شریف نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں، حامد میر

سینئر صحافی، تجزیہ کار اور اینکرپرسن حامد میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں۔

حامد میر کے مطابق جہاں بھی نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بات ہوتی ہے، خصوصاً حالیہ اہم اجلاسوں میں جب نئے صوبے بنانے یا نہ بنانے پر گفتگو ہوئی تو وزیراعظم شہباز شریف نے واضح موقف اپنایا کہ پاکستان میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں :نئے صوبے بننے سے ترقیاتی منصوبوں کا عمل تیز ہوگا،روزگار کے مواقع بڑھیں گے، کوئٹہ کے شہری

حامد میر نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بعض سینئر وزراء بھی اس موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور ان کا بھی یہی ماننا ہے کہ پاکستان میں نئے صوبے قائم ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ایک اہم معاملہ ہے اور اس حوالے سے حکومتی سطح پر ہونے والی مشاورت میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت سامنے آئی ہے۔

editor

Related Articles