پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل، پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل، پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا

  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2026 سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم ستمبر 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیر پیٹرولیم کا بڑا اعلان

قیمتوں میں حالیہ ردوبدل عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔،حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت انہی مقررہ نرخوں پر کی جائے گی۔

پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے کے باعث گاڑی مالکان اور موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر معمولی اضافی رقم ادا کرنا ہوگی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ٹرانسپورٹ اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، ملکی کرنسی کی قدر اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

editor

Related Articles