پشاور میں سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ممتاز خان المعروف ممتازے پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور پولیس اور مطلوب اشتہاری ملزم ممتازے کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ملزم مارا گیا،پولیس کو مطلوب ممتازے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور لینڈ مافیا سے متعلق سنگین نوعیت کے 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ۔
پولیس کی جانب سے باضابطہ بیان جاری ہونے کے بعد پولیس مقابلے کی جگہ، واقعے کے مکمل حالات اور دیگر تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے،ابتدائی اطلاعات کے باعث واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر معلومات میں تبدیلی یا اضافہ ہوسکتا ہے۔