سوات اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی کئی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ محسوس ہونے کے بعد لوگ احتیاطی طور پر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، جبکہ بعض علاقوں میں شہریوں نے کھلے مقامات کا رخ کیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 104 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔