جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر سو بہار ہی بہار

جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر سو بہار ہی بہار

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی کی مناسبت سے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام  اور چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے مختلف علاقوں میں جلوس و ریلیوں کا اہتمام جاری ہے۔

کراچی کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے دوپہر تین بجے برآمد ہوگا جلوس کی قیادت شہر قائد کے جید علماء اکرام کریں گے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی اور پھر نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے سے نکالے جانے والے جلوس ایم اے جناح روڈ پر مل جائیں گے اور ایم اے جناح روڈ پر سکیورٹی کے فول پروف .انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس رینجرز اور اسکاؤٹس کے دستے جلوس کے ہمراہ موجود ہوں گے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جلوس کی کڑی نگرانی کی جائے گی نشتر پارک میں جلوس کے بعد میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ علماء اکرام اپنے خطابات سے جلوس کے شرکاء کے دلوں کو منور کریں گے۔ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت وجوش وخروش سے منائی جائے گی . سیرت و میلاد کمیٹیوں سمیت عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے میلادالنبی کے جلوس کے لیئے تیاریاں مکمل راولپنڈی میں میلادالنبی کےمرکزی جلوس کا قدیمی جامع مسجد کےباہر اسٹیج سے صبح دس بجے افتتاح ہو گا۔.

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم کھچڑی بن گئی جسے حکومت کھا بھی نہیں سکتی: بیرسٹر علی ظفر

افتتاحی تقریب میں ضلعی انتظامیہ مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران علماء پیرمشائخ عظام شرکت کریں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے جلوس میں میوزک والی نعت خواں پارٹیوں اور بڑی گاڑیوں پر پابندی عائد ہوگی. سرکاری و نجی سطح پر میلاد کی محافل کا انعقاد کیاجائے گا نعت خواں حضرات نبی پاک ﷺ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ راولپنڈی میں جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے پولیس کے چھ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے مرکزی جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس پرشرکاء کو باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی۔،

جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا، جلوس بنی چوک،سرکلر روڈ،وارث خان،مری روڈ،کمیٹی چوک،اقبال روڈ،بوہڑ بازار فوارہ چوک،راجہ بازار،اور ڈنگی کھوئی چوک سے ہوتا ہوا واپس جامع مسجد روڈ پر اختتام پذیر ہو گا کینٹ میلاد کمیٹی کی جانب سے 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس صبح 10بجے چونگی نمبر22 چوک سے شروع ہو گا.

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *