عمران خان کی جلد رہائی سے متعلق بیرسٹر سیف کا اہم بیان آگیا

عمران خان کی جلد رہائی سے متعلق بیرسٹر سیف کا اہم بیان آگیا

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی جلد یقینی بنائینگے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر خیبر پختونخوا علی امین گنڈ اپور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کے لئےبھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور،پی ٹی آئی جلسہ ناکام ، عوام نے (ن) لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا:عظمیٰ بخاری

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو جیلوں اور تھانوں کا خوف نہیں نہ پہلے کبھی تھا اور نہ اب ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ، عطا تارڑ اور خواجہ آصف کو کسی نے خبر نہیں دی کہ علی امین نے اٹک کراس کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سیاستدان ملک وقوم کی ضرورت کو سمجھیں: مولانا فضل الرحمٰن کا اہم بیان آگیا

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے جعلی وفاقی کابینہ کی نیندیں حرام کر کے رکھی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے وفاقی وزراء کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کو پی ٹی آئی کے خلاف صرف پریس کانفرنسز کے لیے بٹھایا گیا ہے۔

editor

Related Articles