پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت کی مختلف سڑکوں اور علاقوں میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئيں۔
26 نمبر چونگی پر کمشیر ہائی موٹر وے لنک روڈ پر شیلنگ جاری ہے اور مری روڈ شمس آباد سے فیض آباد میدان جنگ بن گیا ، اسلام آباد پولیس ربڑ بلٹ بھی فائر کررھی ہے ، رینجرز کو فرنٹ پر طلب کرلیاگیا ہے ۔
پولیس کی شدید شیلنگ جاری ہے تو ارکن پولیس اہلکاروں پر پتھراو کررہے ہیں ، راولپنڈی کی پولیس تاحال کارکنوں کو منتشر کرنے میں ناکام ہے۔
ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر انتظامیہ نے اسلام آباد آنے والے تمام راستے سیل کر دیے جس سے راولپنڈی سے اسلام آباد کا رابطہ منقطع ہوگیا، برہان انٹرچینج پر کے پی سے آئے قافلے، ڈی چوک اور فیض آباد پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کرلیا۔
ادھرعلی امین گنڈا پور کے قافلے کو دو گھنٹے سے زائد وقت سے برہان انٹرچینج کے قریب ہے ، اس حوالے سے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ برہان انٹرچینج کے قریب ہمارا قافلہ رکا ہوا ہے ، پرامن سیاسی کارکنوں پر بےتحاشا شیلنگ کی جارہی ہے۔

