26 نومبر احتجاج : بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت  ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ اور وکیل صفائی خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے ۔

دوران سماعت وکیل خالد یوسف چودھری نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس پر پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 10،  پلیئرز ڈرافٹ آج ہوگا، 6 فرنچائزز اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی

جج افضل مجوکہ نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے؟ جس پر وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشری ٰبی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی عبوری ضمانت کی تینوں درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ بانی تحریک انصاف بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمات درج تھے۔

editor

Related Articles