اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لیے اہم اطلاع، آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی، آئیسکو نے ترقیاتی منصوبوں کے باعث مخصوص فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی بند رکھنے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
آئیسکو کے مطابق ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی کی سپلائی چند گھنٹوں کے لیے معطل کی جائے گی۔ بجلی کی بندش مخصوص فیڈرز سے منسلک علاقوں تک محدود رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں :عوام خبردار،گھنٹوں بجلی بندش کا اعلان ہوگیا
کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اطلاع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ کچھ علاقوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے صارفین سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اپنے قابلِ قدر صارفین کی مشکلات پر مخلصانہ معذرت خواہ ہے اور تعاون پر ان کی شکر گزار ہے۔


