سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں دینے والوں کے لئے اہم خبر

سرکاری حج اسکیم  کے تحت درخواستیں دینے والوں کے لئے اہم خبر

حج 2027 کے لیے سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کے واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا عمل آج 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے عازمین حج 5 سے 20 اکتوبر تک مقررہ مدت کے دوران حج واجبات کی دوسری قسط پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر دوسری قسط کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ دوسری جانب حج پیکیج میں ترمیم کی سہولت آج رات 12 بجے بند کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2026میں مسئلہ پیش آیا؟ نجی کمپنیوں کیخلاف شکایت کے لیے آخری تاریخ مقرر

وزارت کے مطابق حج پیکیج میں ترمیم کے خواہشمند عازمین حج آج رات 12 بجے سے پہلے اپنی کارروائی مکمل کرلیں، جبکہ دوسری قسط جمع کرانے سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

عازمین حج اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مقررہ آخری تاریخ 20 اکتوبر تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور کی جائے گی۔ درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں پہلے سے جمع کرائے گئے واجبات متعلقہ عازم کے اکاؤنٹ میں واپس کردیئے جائیں گے۔

Related Articles