دیہاڑی کا جھا نسہ اور بڑا دھوکا ،5 ہزار  کا لالچ دے کر دیہاڑی دار اکٹھے کیے، شام ہوتے ہی پی ٹی آئی رہنما پیسوں سمیت غائب، کارکنوں کا شدید احتجاج

دیہاڑی کا جھا نسہ اور بڑا دھوکا ،5 ہزار  کا لالچ دے کر دیہاڑی دار اکٹھے کیے، شام ہوتے ہی پی ٹی آئی رہنما پیسوں سمیت غائب، کارکنوں کا شدید احتجاج

تحریک انصاف کے اس نام نہاد انقلابی مارچ کے پیچھے چھپے اخلاقی دیوالیہ پن کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز انکشاف سامنے آ گیا ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ مارچ میں رش دکھانے کے لیے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انتہائی ناچار، غریب اور بے روزگار افراد کو دو سے پانچ ہزار روپے فی کس ‘دیہاڑی’ کا لالچ دے کر زبردستی گاڑیوں میں سوار کیا تھا۔

  مارچ کے پہلے ہی دن کے اختتام پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا مکارانہ چہرہ اس وقت بے نقاب ہو گیا جب شام ہوتے ہی وہ غریب اور دہائیاں دیتے دیہاڑی داروں کو سڑکوں پر بے یار و مددگار چھوڑ کر خود پیسوں سمیت رفو چکر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ،شہریوں کی زندگی عذاب، مریض تڑپتے رہے ، پی ٹی آئی مارچ نے تاجروں کا بھٹہ بٹھا دیا

جیسے ہی شام ڈھلی اور مظاہرین نے طے شدہ ‘دیہاڑی’ کے پیسوں کا مطالبہ کیا، تو معلوم ہوا کہ جن رہنماؤں نے ان کے ساتھ رقوم طے کی تھیں  ان کے فون بند ہیں اور وہ خود گاڑیوں میں فرار ہو چکے ہیں۔

اس دھوکے پر مارچ میں لائے گئے افراد نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف دہائیاں دینا شروع کر دیں۔ دہائیاں دینے والے افراد کا کہنا تھا کہ انہیں کام کے نام پر دھوکہ دے کر یہاں لایا گیا اور اب شام ہونے کے باوجود نہ تو کھانا دیا گیا اور نہ ہی طے شدہ دیہاڑی کے پیسے دیے گئے۔

اس شرمناک واقعے نے تحریک انصاف کے نام نہاد ‘عوامی جذبوں’ اور ‘خود ساختہ جنون’ کا مکمل طور پر جنازہ نکال دیا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کا مارچ صرف اور صرف کرائے کے بندوں اور دھوکے پر کھڑا ایک مٹی کا ڈھیر تھا۔

editor

Related Articles