آئندہ دو دن  موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آئندہ دو دن  موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیشگوئی جاری کردی ہے، جس کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی علاقوں میں کہیں کہیں مطلع جزوی ابر آلود ہوسکتا ہے،اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے، شام اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔ شام اور رات کے وقت بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے،چترال، دیر، باجوڑ، مالاکنڈ، پشاور، سوات اور کوہستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں شام اور رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کی توقع ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود ہوسکتا ہے۔ گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

editor

Related Articles