اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں نیا ٹرائی آن فیچر متعارف کرا دیا

اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں نیا ٹرائی آن فیچر متعارف کرا دیا

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں آن لائن شاپنگ کو مزید آسان بنانے کیلئے دو نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، جن میں ورچوئل ٹرائی آن اور فیورٹس شامل ہیں۔

نئے اپ ڈیٹ کے بعد صارفین چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے کپڑے اور دیگر فیشن آئٹمز خریدنے سے پہلے یہ دیکھ سکیں گے کہ وہ ان پر کیسے نظر آئیں گے۔ نئے ورچوئل ٹرائی آن فیچر کے ذریعے صارف اپنی سیلفی یا مکمل جسم کی تصویر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی کے شاپنگ نتائج میں موجود ’ٹرائی آن‘بٹن کے ذریعے صارف کسی لباس یا ایکسیسری کو اپنی تصویر پر دیکھ سکے گا۔ صارف ویب سے کسی لباس کی تصویر یا اسکرین شاٹ بھی اپ لوڈ کرکے چیٹ جی پی ٹی سے پوچھ سکتا ہے کہ وہ چیز پہننے کے بعد کیسی نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ایپل میوزک کی سروس شروع

اوپن اے آئی کے مطابق یہ فیچر اس کے نئے چیٹ جی پی ٹی امیجیز2.5 ماڈل کی مدد سے کام کرتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ماڈل میں روشنی کو زیادہ قدرتی انداز میں پیش کرنے، بہتر ٹیکسچر، زیادہ قابل اعتماد ایڈیٹنگ اور تیز رفتاری سے تصاویر تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اوپن اے آئی نے فیورٹس فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی پسند کی مصنوعات محفوظ رکھ سکیں گے۔ ان نئے فیچرز کے بعد چیٹ جی پی ٹی صرف مصنوعات تلاش کرنے کے بجائے صارفین کو خریداری سے پہلے انہیں ورچوئل طور پر دیکھنے اور پسندیدہ اشیا محفوظ کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

editor

Related Articles