تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں سناروں کو نوٹس جاری کرکے ٹیکس معاملات سے متعلق جواب طلب کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں سے 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا ہے جن میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اوران 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیے ہیں۔
اس حوالے ایف بی آر ذرائع کا بتانا تھا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جاری ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کی گئی ہے۔