پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ بھی تباہ کر دی

پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ بھی تباہ کر دی

پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر اور بھرپور جواب دیتے ہوئے اُن کی ایک اہم پوسٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق شہیدان نامی افغان پوسٹ سے پاکستانی علاقوں پر بھاری فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :افغانستان کی جانب سے پاکستان کی طرف سے بھاری جوابی کاروائی روکنے کی درخواستیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ پوسٹ پر موجود اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا۔

پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقے میں مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی مؤثر کارروائی کے باعث افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور پاک فوج کے جوانوں کی طرف سے شدید ترین جوابی کارروائی کی کی جارہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *