فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

انڈونیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجودہ عسکری روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی فریقین نے خاص طور پر پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی شعبے میں باہمی تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں کے ذریعے روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

عسکری روابط مضبوط بنانے کا عزم

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے،انہوں نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا،دونوں ممالک کے درمیان عسکری روابط کو خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے اہم قرار دیا گیا۔

انڈونیشین نیول چیف کی تعریف

ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، انہوں نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات اور کردار کا بھی اعتراف کیا،ملاقات کے دوران دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دفاعی شعبے میں موجود تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور فوجی سطح پر رابطوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

مشترکہ مشقوں پر توجہ

ملاقات میں پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز، دفاعی تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں کو دوطرفہ عسکری روابط مزید مستحکم کرنے کے اہم ذرائع قرار دیا گیا۔ دونوں ممالک نے ان شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی روابط کئی برسوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کو اہمیت دیتے ہیں،ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات بالخصوص دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

editor

Related Articles