پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی20 انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جب کہ ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
مزید برآں، پاکستان سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ تین ملکی ٹی20 سیریز میں بھی حصہ لے گا جو 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
اعلان کردہ اسکواڈز کے مطابق عثمان طارق کو پہلی بار قومی ٹی20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ عبدالصمد، بابراعظم اور نسیم شاہ کی ٹی20 اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ دوسری جانب فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کو ون ڈے ٹیم میں دوبارہ موقع دیا گیا ہے۔
ٹی20 انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق شامل ہیں۔
ریزرو کھلاڑیوں میں فخرزمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
ون ڈے اسکواڈ
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابراراحمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا
نئے اسکواڈز میں تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج شامل ہے۔ پی سی بی کے مطابق ان سیریز کا مقصد ورلڈ کپ 2026ء کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے مضبوط کمبی نیشن تیار کرنا ہے۔