ایشین گیمز میں چین کا راج ، 169 طلائی تمغوں سمیت 341 میڈلز اپنے نام کر لیے

ایشین گیمز میں چین کا راج ، 169 طلائی تمغوں سمیت 341 میڈلز اپنے نام کر لیے

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ایچی ناگویا ایڈیشن میں چین نے میڈلز ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔

 تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین 169 سونے، 89 چاندی اور 83 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 341 میڈلز جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔

میزبان جاپان کی بھرپور کارکردگی

میزبان جاپان 83 گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 269 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ جنوبی کوریا 150 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فاطمہ ثنا کا نیا سنگِ میل، بگ بیش لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی بن گئیں

 بھارت کی کارکردگی بھی نمایاں رہی، جس نے 21 گولڈ، 27 سلور اور 37 کانسی کے تمغوں سمیت 85 میڈلز حاصل کیے اور چوتھے نمبر پر رہا ،  بھارتی ویمنز ہاکی ٹیم نے فائنل میں چین کو ایک صفر سے ہرا کر 44 سال بعد ایشین گیمز کا طلائی تمغہ جیتا۔

پاکستان کی کارکردگی

پاکستان دو چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغوں، یعنی مجموعی طور پر 10 میڈلز کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر 29ویں نمبر پر ہے جبکہ سونے کا کوئی تمغہ حاصل نہیں کرپایا ، پاکستان کے لیے ایک اہم مقابلہ مردوں کے کرکٹ فائنل کا تھا، جس میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر ایشین گیمز کا ٹائٹل برقرار رکھا۔

یہ کارکردگی ایشین گیمز میں پاکستان کی تاریخی کامیابیوں کے مقابلے میں کافی کم ہے ،  ایشین گیمز کی مجموعی تاریخ میں پاکستان 44 گولڈ، 65 سلور اور 101 کانسی کے تمغوں سمیت 210 میڈلز جیت چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایشین گیمز والی بال : پاکستان نے روایتی حریف بھارت کودھو ڈالا، 0-3 سے ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمزکا آغاز  19 ستمبر کو ہوا  اور آج 4 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو رہے ہیں ، ایچی پریفیکچر اور ناگویا میں ہونے والے اس ایونٹ میں 43 کھیلوں کے 469 مقابلے شامل تھے۔ ماضی میں چین ہر ایشین گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کرتا آیا ہے، جبکہ 2023 کے ہانگژو ایڈیشن میں اس نے 201 گولڈ سمیت 383 تمغے جیتے تھے۔

editor

Related Articles