آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان میں آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں عہدے کا حلف دلایا جس کے بعد وہ آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر اپنے فرائض سنبھا لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب وفاقی دارالحکومت میں ایوان صدرمیں منعقد ہوئی جس میں عدلیہ اور حکومت کے اعلیٰ حکام، ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

یہ خبربھی پڑھیں :جسٹس امین الدین خان 3 سال کےلئے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر، نوٹیفکیشن جاری

صدر زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام عدلیہ کے نظام میں ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ ملک میں آئین کی بالادستی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

توقع کی جارہی ہے کہ آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اپنے منصب پر غیر جانبداری اور دیانتداری کے اصولوں کے مطابق کام کریں گے اور آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور عدالتی نظام میں شفافیت کو فروغ دینے پر بھی کام کریں گےماہرین کے مطابق آئینی عدالت کا قیام پاکستان کے عدالتی نظام میں ایک نیا باب کھولتا ہے۔
اب آئینی امور اور شہری حقوق کے معاملات پر خصوصی توجہ دی جائے گی چیف جسٹس امین الدین خان کے عہدے سنبھالنے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ عدلیہ میں آئینی تحفظات، انسانی حقوق اور حکومتی فیصلوں کے جائزہ کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم میسر آئے گا۔

آئینی عدالت کے دیگر ججز کی تقرری بھی جلد متوقع ہے اور عدالت اپنی مکمل کارکردگی کے ساتھ آئینی امور کی سماعت اور فیصلے شروع کرے گی اس نئے آغاز کو ملکی عدلیہ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles