آن لائن پرائیویسی! فیس بک کیجانب سے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف

آن لائن پرائیویسی! فیس بک کیجانب سے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے ایک اہم اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب مخصوص گروپس میں پوسٹ کرتے وقت اپنا اصل نام چھپانے اور اس کی جگہ ’نِک نیم‘ استعمال کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

یہ فیچر ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید قرار دیا جا رہا ہے جو اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر کھل کر گفتگو کرنا چاہتے ہیں تاہم اس سہولت کا انحصار گروپ ایڈمن کی اجازت پر ہوگا، یعنی کوئی بھی ممبر تب ہی نِک نیم کے ساتھ مواد شائع کر سکے گا جب ایڈمن اس آپشن کو فعال کرے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق میٹا جو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے بڑ باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ نِک نیم فیچر کا مقصد صارفین کی نجی زندگی کے تحفظ کو مزید بہتر بنانا اور ایسے موضوعات پر بحث کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے جن پر کھل کر بات کرنا بعض افراد کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔

 اس میں صحت، ذہنی دباؤ، گھریلو مسائل یا دیگر حساس معاملات شامل ہیں، جہاں لوگ اپنی اصلی شناخت ظاہر کیے بغیر زیادہ اعتماد سے اظہارِ خیال کر سکیں گے۔

فیچر فعال ہونے کی صورت میں گروپ ممبرز اپنی پوسٹ، کمنٹس اور ری ایکشنز نِک نیم اور ایک اوتار تصویر کے ساتھ شیئر کر سکیں گے،  خاص بات یہ ہے کہ منتخب کیا گیا نِک نیم صرف اُسی مخصوص گروپ تک محدود رہے گا ، جبکہ فیس بک کے دیگر حصوں میں صارف کا اصل نام ہی نظر آئے گا۔

مزید یہ کہ اگر کوئی ممبر نِک نیم منتخب کرے تو فیس بک اس گروپ میں اس کی پرانے مواد کو بھی اسی نِک نیم سے اپ ڈیٹ کر دے گا تاکہ شناخت مکمل طور پر یکساں رہے۔

تاہم شناخت کے غلط استعمال سے بچنے کے لیے میٹا نے چند پابندیاں بھی رکھی ہیں،  نِک نیم کے دوران لائیو ویڈیو، نجی میسجنگ اور دیگر پلیٹ فارمز پر پوسٹ شیئرنگ جیسے فیچرز عارضی طور پر بند ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : صارفین کا بڑا مسئلہ حل، یوٹیوب کا گیم چینجر فیچر سامنے آگیا

 اس کے علاوہ، گروپ ایڈمنز کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ نِک نیم فیچر کو مکمل طور پر آن یا آف کر سکیں، یا ہر نِک نیم کی انفرادی منظوری لازمی قرار دے دیں، تاکہ گروپ کی پالیسیوں پر عمل درآمد برقرار رہے۔

میٹا کے مطابق یہ نیا فیچر فیس بک گروپس میں گفتگو کو زیادہ محفوظ، بااعتماد بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو صارفین کو ایک بہتر اور ذاتی رازداری سے بھرپور آن لائن تجربہ فراہم کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *