ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پر متفق

ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پر متفق

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے تہران میں ملاقات کے دوران آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے اور بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مشترکہ منصوبے پر بات چیت کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی انتظام میں دونوں ممالک کی خودمختاری کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کو جلد امریکہ کا حصہ قرار دینے کی دھمکی

ملاقات میں ایک مجوزہ فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں آبنائے ہرمز کے ذریعے عارضی مشترکہ بحری راہداری کا قیام اور آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے مشترکہ منصوبے پر عمل درآمد کا معاہدہ شامل ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور عمانی مہمانوں سے ملاقات میں علاقائی حل پرزور دیا گیا۔ مستقبل میں آبنائےہرمز کے انتظامی امور پر بھی بات ہوئی۔

ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کا امن اور استحکام کے لیے عزم ہمسایہ ممالک کے ساتھ مستقل اور ثابت قدم سفارت کاری سے بھی ہم آہنگ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران کی مخالفت کے باوجود فرانس نے آبنائے ہرمز میں مائن ہنٹرز جہاز تعینات کردیے، تجارتی گزرگاہ میں نیا تنازع

انہوں نے کہا کہ نئے راہداری منصوبے کے لیے مجوزہ فریم ورک، مشترکہ بارودی سرنگوں کی صفائی اور آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام سے متعلق تجاویز اس کی واضح مثال ہیں۔

editor

Related Articles