وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بہت جلد جاری ہوجائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی کوئی وجہ نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ عہدیدار تمام انتظامی امور معمول کے مطابق انجام دے رہے ہیں اور اپنے منصب کو پوری طرح سنبھالے ہوئے ہیں، اس لیے کسی بھی طرح کی افواہوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔
وزیرِ قانون نے وضاحت کی کہ اس نوعیت کے تقرری عمل میں سرکاری مراحل اور دفتری کارروائیاں شامل ہوتی ہیں، جن کا اپنا وقت مقرر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے سربراہ بیرونِ ملک موجود ہیں اور جب وہ واپس آئیں گے تو ضروری دستاویزات اور کارروائیاں مکمل ہوتے ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
یہ خبربھی پڑھییں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے زیادہ تر فائلوں کا کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہو تاہم حتمی مرحلہ وزیرِ اعظم ہاؤس کے ساتھ رابطہ اور منظوری کا ہوتا ہے، جو سربراہِ حکومت کی وطن واپسی کے بعد تیزی سے انجام پائے گا۔
ان اک کہنا تھا کہ میرا خیال ہےآج کل میڈیا کے پاس کوئی خبریں ہی نہیں ایسے ہی غیر ضروری افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،فیلڈ مارشل اپنے عہدے پر برقرار ہیں اور وہ بیٹھے ہوئے ہیں
قانون پاس ہو چکا ہے جبکہ نوٹیفکیشن بھی اس سے جڑا معاملہ ہے،نوٹیفکیشن کے حوالے سے ایسا کچھ نہیں کہ معاملات رک گئے ہوں ،وزیراعظم ملک میں واپس آجائیں گے اور وزارت دفاع اس پر معاملات آگے بڑھا لے گی
آرمی چیف کی مدت ملازمت پہلے ہی سے ہی آئینی طریقہ کار کے مطابق ہے ،اس سے قبل جو آئینی ترمیم آئی تھی اس میں تین اور پھر دو مزید سال کو شامل کیا گیااس آئینی ترمیم کے تحت نومبر 2027 تک آرمی چیف کی مدت ملازمت ہے
ستائسیویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ اضافی ترامیم شامل کی گئی تھیں ،آئینی ترمیم کے بعد آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا ایک نوٹیفکیشن آئے گاجلد ہی یہ معاملات حل ہو جائیں گے
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نےبھی ایکس پر لکھا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا اور اس حوالے سے اندازوں اور قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں ۔خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بیرون ملک ہیں وہ جلد واپس آجائیں گے اور ان کے آتے ہی نوٹیفکیشن کردیا جائے گا۔
There is unnecessary and irresponsible speculation about CDF notification. Please be informed that the process has been initiated. PM is returning shortly. Notification will be issued in due course of time. No room for any conjecturing. Period!
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 30, 2025

