وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا، اس وعدے پر ہو بہو عمل کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی، سونے کی قیمت 2ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لئے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا اور پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لئے فیول پر سبسڈی دی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق جب خطے کے دوسرے ممالک میں پٹرول حاصل کرنے کے لئے قطاریں لگی ہوئی تھیں، پاکستان میں وزیراعظم کے بر وقت اقدامات کی بدولت عوام کو پٹرول اور ڈیزل دستیاب تھا۔

editor

Related Articles