حکومت اور نجی شعبے کی شراکت داری معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، وزیراعظم

حکومت اور نجی شعبے کی شراکت داری معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں آئندہ بجٹ، معاشی اصلاحات اور کاروباری ماحول کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صنعتوں کے فروغ پر توجہ دی جا رہی ہے جن سے ملکی پیداوار میں اضافہ ہو برآمدات میں وسعت آئے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کا محور برآمدات پر مبنی ترقی ہے جبکہ غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ صنعت، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کی ترقی ملک کی معاشی مضبوطی کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے فنی اور تکنیکی تربیتی پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور قومی ترقی کے عمل کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے مشکل معاشی حالات میں تعاون پر کاروباری برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کی شراکت داری معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اراکینِ پارلیمنٹ کے اہل خانہ اور ملازمین کے لیے نئی رہائش گاہیں، بجٹ میں کتنے ارب رکھنے کی تجویز؟ حیران کن اعدادوشمار

ملاقات میں شریک وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں معاشی بحالی کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور ٹیکس اصلاحات کاروباری آسانیوں اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

وفد میں معروف صنعتکار اور کاروباری شخصیات میاں محمد منشا عارف حبیب، عاطف باجوہ، محمد علی ٹبہ، مصدق ذوالقرنین، زیاد بشیر، شہزاد سلیم، زیلاف منیر، عمر سعید، عمر منشا، یوسف سعید، کامران ارشد، خرم مختار، آصف پیر، سلطان گوہر اعجاز، فواد انور، ذوالفقار حیات، جاوید اقبال، یوسف حسین، عامر ابرہیم، خواجہ مسعود اختر اور اعجاز نبی شامل تھے۔

ملاقات کو کاروباری حلقوں اور حکومت کے درمیان پالیسی رابطوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق توقعات اور معاشی سمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

editor

Related Articles