بھارت کی ایما پر بھونکنے والا, باہوت بلوچ اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے ایکس سے فارغ

بھارت کی ایما پر بھونکنے والا, باہوت بلوچ اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے ایکس سے فارغ

ٹوئٹر (ایکس) نے بھارت کی ایما پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے ہینڈل باہوت بلوچ کو مستقل طور پر بلاک کر دیا ہے۔

یہ اکاؤنٹ ریاست پاکستان کے خلاف گمراہ کن اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ باہوت بلوچ کو پاکستانی حکام کی جانب سے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا سہولت کار قرار دیا گیا ہے۔

حکومتِ پاکستان بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے اور اس پر ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متعدد پرتشدد کارروائیوں کا الزام ہے۔

ذکورہ اکاؤنٹ کے ذریعے عسکریت پسند بیانیے کو فروغ دیا جا رہا تھا اور مبینہ طور پر تنظیم سے وابستہ افراد سے آن لائن رابطے بھی قائم رکھے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حج مشن کو عالمی سطح پر بڑا اعزاز، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کو ’’لبیتم ایکسیلنس ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا

Related Articles